27 جولائی 2013 - 19:30
پشاور میں بم دھماکے سے چار پولیس اہل کارزخمی

پشاور میں بم دھماکے سے چار پولیس اہل کارزخمی ہوگئے

ابنا: پولیس کے مطابق دھماکا سپیریئر سائنس کالج چوک میں ہوا۔ شرپسندوں نے ریموٹ کنٹرول بم اس وقت اڑادیا جب پولیس کی وین وہاں سے گذر رہی تھی۔ دھماکے سے ایک اے ایس آئی سمیت چار اہل کار زخمی ہوئے جنہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم ڈھائی سے تین کلو وزنی تھا۔

.......

/169